counter easy hit

نواز شریف نے پیر کو پارٹی اجلاس طلب کرلیا

نواز شریف نے پیر کو پارٹی اجلاس طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے صدرسابق وزیراعظم محمدنواز شریف نے پیر6نومبرکو اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے۔پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف پیر6نومبرکورائیونڈ سے اسلام آباد روانہ ہوں گےجہاں وہ پنجاب ہاؤس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وفاقی وزرا ءاور اہم پارٹی رہنما شرکت کریں گےجبکہ ذرائع کا مزیدکہناہےکہ اجلاس میں […]

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی، دھماکہ خیر مواد برآمد

آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی، دھماکہ خیر مواد برآمد

ایف سی بلوچستان اورانٹیلی جینس اداروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے 850کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت آپریشن چنہ نالہ چھترایریا میں کیا گیا،آپریشن کے دوران 850کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے دھماکہ خیز مواد میں […]

آرمی چیف سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

آرمی چیف سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باوجوہ ایران کی سویلین اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف اس موقع پر ایرانی قیادت سے خطے کی صورتحال ، سرحدی امور […]

حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات

حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات

سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حماد کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما حما د صدیقی امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے، اس […]

گجرات:پاکستا ن پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر مہنگائی اور کرپشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعداد میں ضلعی تنظیموں اور عوام کی شرکت 

گجرات:پاکستا ن پیپلز پارٹی ضلع گجرات کے زیر اہتمام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر مہنگائی اور کرپشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، بڑی تعداد میں ضلعی تنظیموں اور عوام کی شرکت 

گجرات (یس اردو نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کال پر آج ملک بھر کی طرح گجرات اورگردونواح  میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیموں ، تحصیل اور ہر سطح کے کارکنان نے کرپشن اور مہنگائی کےخلاف زبردست احتجاج کیا۔ ضلع گجرات، تحصیل، جلالپورجٹاں، کنجاہ، کھاریاں، لالہ موسیٰ ڈنگہ، سرائے عالمگیر وغیرہ […]

بھارتی پنجاب میں فصلوں کو آگ لگانا پاکستان میں اسموگ کی وجہ

بھارتی پنجاب میں فصلوں کو آگ لگانا پاکستان میں اسموگ کی وجہ

بھارتی پنجاب میں فصلوں کو آگ لگانا پاکستان میں اسموگ کی وجہ     Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 45

افغانسان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس بند

افغانسان میں واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس بند

کابل: افغان حکومت کی جانب سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام سروس معطل کردیں گئیں جس کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے ترجمان نجیب ننگیالے نے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی تک سرکاری سرپرستی میں چلنے […]

لندن اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان کی یادگار اشیاء کی نمائش

لندن اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان کی یادگار اشیاء کی نمائش

لندن کے اسکول آف اکنامکس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یادگار اشیاء اور جنوبی ایشیا کی نایاب دستاویزات نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔  قیامِ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ’سٹیزن شپ اینڈ لاء: پاکستان ایٹ 70‘ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد ساؤتھ ایشین سینٹر نے کورٹ آلڈ انسٹیٹیوٹ […]

فواد عالم میڈیا کے دبائو پر قومی کرکٹ اکیڈمی طلب

فواد عالم میڈیا کے دبائو پر قومی کرکٹ اکیڈمی طلب

 فواد عالم کو میڈیا کے دبائو پر قومی اکیڈمی بلاکر ان کے زخموں پر مرہم رکھا جارہا ہے، قومی اکیڈمی میں مکی آرتھر ان کی فارم،فٹنس اور بیٹنگ اسکلز دیکھیں گے،لیکن پاکستانی ٹیم میں ان کی فوری شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستانی میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کو […]

مقبوضہ کشمیر میں 3884 گمنام قبریں دریافت

مقبوضہ کشمیر میں 3884 گمنام قبریں دریافت

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں تین ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں جن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔  الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین پر مبنی گروپ ایسوسی ایشن آف ڈس اپیئرڈ پرسنز (اے پی ڈی پی) نے ابتدائی طور پر 3884 گمنام قبروں کی […]

روک سکو تو روک لو ہمیں حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

روک سکو تو روک لو ہمیں حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں کیوں کہ انہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔  خانیوال میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’نواز شریف آج کل اداروں پر حملے کررہے ہیں اور […]

ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ ممکن نہیں، وزیراعظم

ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ ممکن نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم خاقان عباسی کہتے ہیں کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ گورنمنٹ نہیں ہوتی، کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں ہے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا مؤقف درست ہے، اس کا اثر ہوگا۔وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کےبارےمیں امریکی پالیسی […]

برطانیہ کا شریف خاندان کے بزنس کی تفصیلات دینے سے انکار

برطانیہ کا شریف خاندان کے بزنس کی تفصیلات دینے سے انکار

 برطانیہ نے نوازشریف خاندان کے خلاف آف شور کمپنیوں اور بینک اکاونٹ کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق برطانیہ نے نیب کے خلاف کا جواب دیدیا ہے اور کہا ہے کہ خط میں فراہم کردہ معلومات ناکافی ہیں ذرائع کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے حوالے سے برطانوی جواب کو […]

سعودی عرب، کرپشن کے الزام میں وزرا اور 10 شہزادے گرفتار, سعودی شہزاد ولید بن طلال بھی گرفتار لوگوں میں شامل !

سعودی عرب، کرپشن کے الزام میں وزرا اور 10 شہزادے گرفتار, سعودی شہزاد ولید بن طلال بھی گرفتار لوگوں میں شامل !

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں موجودہ، سابق وزراء اور  10 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  سعودی عرب میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف شاہ سلمان نے بڑا قدم اٹھالیا، سابق وزراء اور شہزادوں کو سعودی شاہ کے حکم پر چند گھنٹے پہلے بنائی گئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتار کیا ہے۔عرب […]

پی ٹی آئی آج اوباڑو میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پی ٹی آئی آج اوباڑو میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سندھ پنجاب کے سرحدی شہر اوباڑو میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، آج شام عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جلسہ کے آرگنائزر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 5 کے امیدوار سردار شہر یارخان شر کے مطابق اوباڑو میں قومی شاہراہ کے قریب پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پنڈال سجا […]

پیرس :تحریک انصاف فرانس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، سینئر راہنما اصغر برہان متفقہ طور پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد

پیرس :تحریک انصاف فرانس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، سینئر راہنما اصغر برہان متفقہ طور پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد

پیرس :تحریک انصاف فرانس کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس، سینئر راہنما اصغر برہان متفقہ طور پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری نامزد پیرس (یس اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں انٹراپارٹی الیکشنز کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنمائوں سمیت […]

پاکستان یونیسکو کے ساتھ مل کر غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کا خواہاں ہے

پاکستان یونیسکو کے ساتھ مل کر غربت اور ناخواندگی کے خاتمے کا خواہاں ہے

پیرس: 3 نومبر2017ء: وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان یونیسکو، بین الاقوامی اداروں اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں امن لانے اور ترقی کرنے کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پیرس میں منعقد […]

نومبر 3 کی سفاکانہ ایمرجنسی کے نفاذ کو دس سال مکمل، وقت کے طاقتور ترینن آمر کے خلاف وقت کی سب سے مضبوط آواز اٹھی جو محترمہ شہید کی تھی، اور طاقتور ترین آمر بھی لرز اُٹھا تھا، زاہد عباس شاہ

نومبر 3 کی سفاکانہ ایمرجنسی کے نفاذ کو دس سال مکمل، وقت کے طاقتور ترینن آمر کے خلاف وقت کی سب سے مضبوط آواز اٹھی جو محترمہ شہید کی تھی، اور طاقتور ترین آمر بھی لرز اُٹھا تھا، زاہد عباس شاہ

نومبر 3 کی سفاکانہ ایمرجنسی کا نفاذ کو دس سال مکمل، وقت کے طاقتور ترینن آمر کے خلاف وقت کی سب سے مضبوط آواز اٹھی جو محترمہ شہید کی تھی، اور طاقتور ترین آمر بھی لرز اُٹھا تھا، زاہد عباس شاہ برلن(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سینئر راہنما زاہد عباس شاہ نے […]

جس قائد نے ملک میں کھربوں کے تعمیراتی کام صرف 4 سال میں شروع اور پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس کو ایک اقامے پر نشانہ بنانے انتہائی تضحیک آمیز قانونی اصطلاح ہے، ملک انعام

جس قائد نے ملک میں کھربوں کے تعمیراتی کام صرف 4 سال میں شروع اور پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس کو ایک اقامے پر نشانہ بنانے انتہائی تضحیک آمیز قانونی اصطلاح ہے، ملک انعام

جس قائد نے ملک میں کھربوں کے تعمیراتی کام صرف 4 سال میں شروع اور پایہ تکمیل تک پہنچائے، اس کو ایک اقامے پر نشانہ بنانے انتہائی تضحیک آمیز قانونی اصطلاح ہے، ملک انعام پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری ملک انعام نے یس اردو سے گفتگو کرتے […]

لاہور کہاں کہاں آباد ہے؟

لاہور کہاں کہاں آباد ہے؟

لاہور پاکستان کا دل کہلاتا ہے۔اسے باغوں اور ’ کھاجوں‘ کا شہر بھی کہتے ہیں۔ تیرہ دروازوں والے اس شہرمیں کبھی تانگے اور سائیکل چلتے تھے، اب میٹرو بس چلتی ہے۔ تنگ و تاریک گلیوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی جگہ چمکتے دمکتے فلائی اوورز اور انڈرپاسز کا جال بچھا ہے۔ جلد ہی اورنج ٹرین بھی […]

کشمیری نوجوان کی شہادت، ضلع پلواما میں ہڑتال اور مظاہرے

کشمیری نوجوان کی شہادت، ضلع پلواما میں ہڑتال اور مظاہرے

بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری شہری کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما میں ہڑتال اور مظاہرہ، قابض فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔ گزشتہ رات سمبورا میں شہید کئے گئے کشمیری کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے قابض فورسز کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بھارتی […]

وزارت داخلہ نے 29 کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کر دئیے

وزارت داخلہ نے 29 کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کر دئیے

وزارت داخلہ نے 29کیسز فوجی عدالتوں کو ارسال کردئیے، جبکہ فوجی عدالتوں کو بھیجنے کے لیے مزید 85 کیسز کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں کو بھیجے جانے والے دہشت گردی کے مقدمات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے […]

نایاب چھپکلی 42 سال بعد دوبارہ دریافت

نایاب چھپکلی 42 سال بعد دوبارہ دریافت

گوئٹے مالا سٹی: نایاب نسل کی ایک ایسی چھپکلی 42 سال بعد دوبارہ دریافت کرلی گئی جسے آخری بار 1975 میں دیکھا گیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زرد اور سیاہ رنگ کی اس چھپکلی (جیکسنز کلائمبنگ سلامینڈر) کو معدوم تصور کرلیا گیا تھا لیکن حال ہی میں یہ گوئٹے مالا کی پہاڑیوں سے زندہ حالت میں […]