counter easy hit

شہریوں کے چالان کرنے والا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

شہریوں کے چالان کرنے والا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

لاہور: بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نو سر باز پکڑا گیا۔ شہری ہوشیار ہوجائیں کیونکہ جعلی چالان کرنے والا فراڈی ٹریفک وارڈن سامنے آگیا۔ لاہور کے علاقے بند روڈ پر ٹریفک وارڈن کی وردی پہن کر جعلی چالان کرنے والا نوسرباز اعظم پکڑا گیا۔ ملزم کو دوسرے ٹریفک […]

شہرت اور کامیابی کیلیے شوبز سے بہتر کوئی دوسرا شعبہ نہیں، صنم بخاری

شہرت اور کامیابی کیلیے شوبز سے بہتر کوئی دوسرا شعبہ نہیں، صنم بخاری

لاہور: اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ راتوں رات شہرت اورکامیابی کی بلندیوں کوچھونا ہو تو شوبز سے بہترکوئی دوسرا شعبہ نہیں۔ صنم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پاکستان فلم انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کو شدید بحران کا سامنا رہا ہے۔ ملک […]

پچاسی سال کی عمر میں 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی کار بنا ڈالی

پچاسی سال کی عمر میں 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی کار بنا ڈالی

تیز رفتار کار کا لطف قدرے جداگانہ ہے۔ اگر سپیڈومیٹر 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے تو رفتار کا جنون اپنے نقطۂ عروج پر ہوگا۔ دنیا کی سب سے تیز رفتار کار ’بلڈ ہاؤنڈ سپرسونک‘ کی رفتار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ برطانوی انجنیئروں کی […]

ڈپریشن دور کرنے والا جادوئی مشروم, تھکن بھول جائیں

ڈپریشن دور کرنے والا جادوئی مشروم, تھکن بھول جائیں

قدرتی جڑی بوٹیوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے شفا اور طاقت کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ پودوں اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے کئی پیچیدہ اور لاعلاج بیماریوں کا علاج دریافت کیا جاچکا ہے۔ اب حال ہی میں امپیریل کالج لندن کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے عام پائے جانے والی کھُمبیوں سے ناقابل علاج […]

نصف بلین ڈالر کےخزانوں کے مالک پاکستانی شہری لیکن؟

نصف بلین ڈالر کےخزانوں کے مالک پاکستانی شہری لیکن؟

پاکستان: آزاد کشمیر یاقوت کے خزانے سے مالا مال لیکن؟ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کیے گئے ایک جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ علاقہ قیمتی پتھر یاقوت کے خزانے سے مالامال ہے۔ اس خطے کی مٹی میں ایک اندازے کے مطابق نصف بلین ڈالر کے یاقوت چھپے ہوئے ہیں قیمتی پتھروں کے ماہرین اور […]

ایشا دیول کے گھر ننھی پری کی آمد

ایشا دیول کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی اوراداکار دھرمیندر کی بیٹی ایشادیول بیٹی کی ماں بن گئیں۔ اداکارہ ایشا دیول نے رواں سال اپریل میں ماں بننے کا اعلان کیا تھا اورآج صبح ممبئی کے ہندوجااسپتال میں انہوں نے ایک خوبصورت سی بیٹی کو جنم دیاہے۔ ایشادیول کے گھرشادی کے 5 سال بعد یہ خوشخبری آئی ہے […]

کرپشن کیس؛ رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم

کرپشن کیس؛ رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کی گرفتاری کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان […]

عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، شہباز شریف

عوام ذاتی مفادات والے سیاستدانوں کا احتساب کریں گے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کا عوام محاسبہ کریں گے کیونکہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینے والے کبھی ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سیاست کو ہمیشہ عوام کی خدمت […]

عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آجاؤں گا، پرویز مشرف

عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آجاؤں گا، پرویز مشرف

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ اور سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آ جاؤں گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے گزشتہ روز اے پی ایم ایل سندھ ساؤتھ ریجن کے تحت زینت اسکوائر ایف سی ایریا لیاقت آباد میں پارٹی کے ضلع […]

نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل، سعودی عرب پہنچ گئے

نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل، سعودی عرب پہنچ گئے

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا شیڈول اچانک تبدیل ہو گیا اور وہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے شیڈول میں اچانک تبدیلی آگئی اور اب وہ لندن سے عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب میں 2 روز قیام کریں گے اور اسی دوران […]

عمران خان کو درگاہ لال شہباز میں داخلے سے نہیں روکا، پولیس

عمران خان کو درگاہ لال شہباز میں داخلے سے نہیں روکا، پولیس

سیہون: ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو درگاہ لال شہباز قلندر میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا۔ ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں پی ٹی آئی کے الزام کی تردید کی گئی ہے کہ پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو لال شہباز قلندرکے مزار میں داخل ہونے […]

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کوئٹہ: ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، ریسکیو اہلکاراور بم ڈسپوزل اسکواڈ  جائے وقوع پر پہنچ گئے۔  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا […]

سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

سندھ ہائیکورٹ؛ کراچی میں پولیس مقابلہ جعلی قرار

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں ایک پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے محمودآباد میں ہونے والے پولیس مقابلے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مبینہ مقابلے میں گرفتار ملزم سہیل سیلم اور اویس اختر کی تین تین […]

الیکشن ایکٹ میں قرضہ، ٹیکس اور مقدمات کی شقیں بھی ختم کردی گئیں

الیکشن ایکٹ میں قرضہ، ٹیکس اور مقدمات کی شقیں بھی ختم کردی گئیں

اسلام آباد: قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم میں ایک اور متنازع ترمیم سامنے آگئی۔ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ منظوری کے وقت نئے کاغذات نامزدگی فارم میں امیدواروں کے انکم ٹیکس، زرعی ٹیکس،قرضہ معاف کرانے، بینک ڈیفالٹر، زیرالتوا فوجداری مقدمات، 3 سال کے غیر ملکی دوروں، تعلیم، پیشے کی معلومات ظاہرکرنے کی شق […]

پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی

پی ٹی آئی کو جامعہ کراچی میں کنونشن کی اجازت نہیں ملی

کراچی: تحریک انصاف کو جامعہ کراچی میں 25 اکتوبر کو کنونشن کی اجازت نہیں ملی جس میں عمران کو خطاب کرنا ہے۔ تحریک انصاف کی ذیلی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زہر اہتمام 25 اکتوبرکو جامعہ کراچی میں طلبا کنونشن کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے کنونشن کا اجازت نامہ نہیں […]

قوم اب کوئی ڈیل اور این آر او قبول نہیں کرے گی، عمران خان

قوم اب کوئی ڈیل اور این آر او قبول نہیں کرے گی، عمران خان

سیہون: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں حکمرانوں کو خوف ہے کہ تبدیلی آگئی ہے اور اس بار پہلی دفعہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی۔ سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب یہ وفاق میں تھے تو مل کر ملک […]

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور: چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے پہلی خصوصی عدالت قائم کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں تاریخی اقدامات جاری ہیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے اپنے مالی اثاثوں کو منظر عام پر لانے اور زیر التواء مقدمات […]

آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی

آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی

کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے میچ کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سیکورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لئے کراچی پہنچ چکے ہیں، جو سیکورٹی صورت حال کا […]

فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی

فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی

فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی۔ لیوس ہملٹن نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرکے خود کو نئے اعزاز کے قریب تر کرلیا۔ وہ میکسیکو میں گراں پری جیت کر مسلسل چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے برطانوی بننے کا […]

باجوڑ ایجنسی: مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق، 6 زخمی

باجوڑ ایجنسی: مکان کی دیوار گرنے سے 7افراد جاں بحق، 6 زخمی

باجوڑ ایجنسی میں مکان کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ لیویز فورس کے مطابق ہیڈ کوارٹر خار میں خستہ حال ہونے کی وجہ سے مکان کی اونچی دیوار دوسرے گھروں پر جا گری، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، […]

مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی

مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی

قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار زیر علاج ملزم مفتی عبدالقوی کی آج ایک بار پھر انجیو گرافی کی جائے گی۔ مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ 23 اکتوبر تک تھا ۔ پولیس آج عدالت سے جسمانی ریمانڈ کے دن بڑھانے کی دوبارہ استدعا کرے گی۔ قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد گرفتار ملزم مفتی عبدالقوی […]

قائد اعظم یونیورسٹی احتجاج کرنے والے 41 طلبہ گرفتار

قائد اعظم یونیورسٹی احتجاج کرنے والے 41 طلبہ گرفتار

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں ہڑتالی طلبہ کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے 41 طلبہ کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے مظاہرین بسوں کے آگے لیٹ گئے تھے جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ طلبا ء کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی کی شٹل سروس بحال کردی گئی ہے۔قائداعظم […]

بلٹ پروف غلاف کعبہ کی تیاری شروع کردی گئی، العربیہ ٹی وی کی رپورٹ

بلٹ پروف غلاف کعبہ کی تیاری شروع کردی گئی، العربیہ ٹی وی کی رپورٹ

بلٹ پروف غلاف کعبہ کی تیاری شروع کردی گئی مکہ مکرمہ: سعودی حکومت نے غلاف کعبہ کو آگ اور گولی سے نقصان پہنچنے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدام کرنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔ العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکہ المکرمہ کی ام القری یونیورسٹی کے ماہرین کی ٹیم غلاف کعبہ کی تیاری کے دوران اس میں […]

پاکستان کی انتہائ خوبصورت اداکارہ کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا ۔۔۔مجرم کون سی اہم ترین شخصیت نکلی ؟ جان کر لوگوں کے منہ کھلےرہ گئے

پاکستان کی انتہائ خوبصورت اداکارہ کو جنسی زیادتی کانشانہ بنا دیا گیا ۔۔۔مجرم کون سی اہم ترین شخصیت نکلی ؟ جان کر لوگوں کے منہ کھلےرہ گئے

چکوال (یس اردو نیوز)چکوال میں سٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں یوسی چیئرمین کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق چکوال میں سٹیج اداکارہ نے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا تو پولیس کی جانب سے […]