counter easy hit

میکسیکو: ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں

میکسیکو: ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں

میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کے دوسرے دن امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں بعدعمارت کے ملبے سے67 سالہ شخص اوراسکول کی بچی کو زندہ نکال لیا،زلزلے سے 250 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں زلزلے سے تباہ ملبے کا ڈھیر بنی عمارتوں میں زندگی کی تلاش جاری ہے، […]

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کالز پر پابندی ختم

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کالز پر پابندی ختم

سعود ی عرب میں انٹرنيٹ کے ذريعےٹيلی فون کالز پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ سعودی عرب کے ٹیلی کام ريگوليٹر سی آئی ٹی سی کے ترجمان عبدل ابو حميد نے بتایاکہ واٹس ايپ، فيس بک اور اسکائپ جيسے پيلٹ فارمز پر کال کرنے کی سہولت گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق 12 بجے سے […]

عمران خان چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

عمران خان چیمپئن ہیں تو کرپشن کے الزامات ثابت کریں، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کو آدھے گھنٹے پہلے کے اپنے ہی الفاظ کا پتا نہ ہو اس سےکیا توقع کی جاسکتی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں سڑک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ […]

رواں سیزن میں چینی کی پیداوار 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان

رواں سیزن میں چینی کی پیداوار 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان

کراچی: عالمی سطح پر چینی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے ، گنے کی فصل کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ ٹن رکھا گیا ہے رواں سیزن میں چینی کی پیداوارمقامی طلب سے 11 لاکھ ٹن زائد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 18-2017 میں چینی کی کُل پیداوار 67 لاکھ ٹن رہنے کا […]

پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو 133 رنز سے ہرا دیا

پاکستان الیون نے یو کے میڈیا الیون کو 133 رنز سے ہرا دیا

میرانشاہ: پاکستان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 253 رنز بنائے ، یوکے میڈیا الیون 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کو دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ میں 133 رنز سے شکست دے دی ۔ میرانشاہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 […]

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی آج 38 ویں سالگرہ ہے

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کی آج 38 ویں سالگرہ ہے

لاہور: دھواں دھار بلے بازی کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف ڈبل سنچری بھی سکور کر چکے ہیں ویسٹ انڈیز کے اٹیکنگ بلے باز کرِس گیل 38 برس کے ہو گئے، بیٹسمین آج بھی حریف بائولرز کیلئے خطرے کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ جارحانہ بیٹنگ ہو یا ہلہ گلہ، کرس گیل […]

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش

اسحاق ڈار استعفیٰ دیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش

اسلام آباد: ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیر خزانہ عہدہ چھوڑ دیں: سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی کا مشورہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفے کی سفارش کر دی۔ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر فتح حسینی نے مشورہ دیا کہ ملک اور جمہوریت کے مفاد […]

جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، دفتر خارجہ

جنیوا سے چلنے والی پاکستان مخالف مہم کو فنڈنگ بھارت کر رہا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان مخالف مہمات جاری ہیں اور بھارت ان میں براہ راست ملوث رہا ہے اب بھی جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے والی بلوچستان ہاؤس نامی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ بھارت نے ہی کی ہے۔ اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان […]

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم

لاہور: ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے. لاہور ہائی کورٹ میں متاثرین کی جانب سےجوڈیشل کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا […]

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ ماہ محرم الحرام 1439 کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت بعد نماز عصر کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی […]

لاہور کی جیت

لاہور کی جیت

سیاست کا بے رحم کھیل جاری ہے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اس کھیل کے کھلاڑی نئی نئی بولیاں بول رہے ہیں، لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کو ہمارے میڈیا نے بہت زیادہ اہمیت کا حامل بنا دیا اور اس کی بنیادی وجہ ہماری نو آموز سیاسی پارٹی تحریک انصاف نے ایک بار […]

ایل اے تا شکاگو

ایل اے تا شکاگو

ایل اے محفف ہے امریکا کی ریاست کیلے فورنیا کے سب سے بڑے شہر کا۔ اس علاقے کو امریکی محاورے میں ویسٹ کوسٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا تفصیلی ذکر میرے سفر نامے ’’شہر در شہر‘‘ میں موجود ہے کہ 1984 کے پہلے امریکی دورے میں ہم اسی شہر میں قائم اس ادبی تنظیم کے […]

طالبانائزیشن

طالبانائزیشن

یہ کہانی ذوالفقار علی بھٹو اور علامہ اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید اقبال سے شروع ہوتی ہے لیکن ہم کہانی کی طرف جانے سے پہلے دنیا کی ایک بڑی حقیقت بیان کریں گے ‘ہم انسان اگر مستقبل کی اچھی پلاننگ کرنا چاہتے ہیں تو پھر ہمیں پہلے ماضی کا تجزیہ کرنا چاہیے‘ انسان کبھی ماضی […]

او آئی سی کا کارنامہ

او آئی سی کا کارنامہ

مسئلہ صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ 57 مسلم ملکوں کی قومی ترقی کے حوالے سے ترجیحات کے تعین کا ہے۔ آج کی دنیا تصورات ، مفروضات کی دنیا نہیں ہے بلکہ حقائق تحقیق سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا ہے اب چاند پر چرخہ کاتتی بڑھیا کو دیکھنے اور ہلال عید پر جھگڑنے کا زمانہ […]

ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل کا زبر دست خراج عقیدت

ملکہ ترنم نور جہاں کو گوگل کا زبر دست خراج عقیدت

گوگل نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو ان کے یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ملکہ ترنم نور جہاں کی سالگرہ پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نور جہاں کا اصل نام اللہ رکھی وسائی تھا اور آپ 21 ستمبر کو […]

پریانکا دپییکا کریں تو ٹھیک اور ہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

پریانکا دپییکا کریں تو ٹھیک اور ہم کریں تو فحاشی، زرین خان پھٹ پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر بھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھدوہرا معیار اپنایا گیا ہے۔ سلمان خان جیسے سپراسٹار کے ساتھ فلم ’ویر‘ کے ذریعے کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود اداکارہ زرین خان کا شمار بالی ووڈ کی ناکام اداکاراؤں میں ہوتا […]

بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ آصف زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور

بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ آصف زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف آصف علی زرداری کی تمام اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے  راولپنڈی ڈویژن بنچ نے کی، پیپلزپارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے […]

14 علماء اور خطبا پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

14 علماء اور خطبا پر اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: مقامی انتظامیہ نے محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مختلف مکاتب فکرکے 14علماء اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ محرم الحرام کے دوران نقص امن سے بچنے کے لیے مختلف مکاتب فکر 14 علما اور خطبا پر وفاقی دارالحکومت کی حدود میں داخل ہونے پر پابندی لگادی […]

جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید 3 دہشت گرد گرفتار

جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید 3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے انصار الشریعہ کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں […]

پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

پریانکا نے ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قرار دے دیا

نوبل امن یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ٹوئٹر پر اپنی پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے جس پر پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہوتا کہ وہ ملالہ یوسفزئی سے ملی ہیں۔ بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ، […]

عرفان نے 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیدیا

عرفان نے 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیدیا

کراچی: فکسنگ کیس میں ملوث پائے جانے والے فاسٹ بولر محمد عرفان نے اپنی 6 ماہ کی پابندی کو 6 سال کے برابر قرار دیا ہے۔ 35 سالہ فاسٹ بولرکا اصرار ہے کہ انھوں نے کسی کا بھی احترام نہیں کھویا کیونکہ ان پر پابندی بکیز کے روابط کی رپورٹ نہ کرنے پر عائد ہوئی، ان […]

بھارت میں شور کی آڑ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کی سازش

بھارت میں شور کی آڑ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کی سازش

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے لیکن اس شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے مودی سرکار کی ایما پر ایک نیا نادرشاہی حکم جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت دہلی میں مساجد کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ اذان کے وقت ان […]

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبر ایجنسی میں کسٹم کے عملے پر حملے کی کوشش ناکام

خیبرایجنسی: تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے صدوخیل میں پاک افغان شاہراہ کے کنارے دهماکا اس وقت ہوا جب کسٹم عملہ کی گاڑی گزر رہی تهی تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خاصہ […]

ایران میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو چوراہے پر پھانسی

ایران میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو چوراہے پر پھانسی

تہران: ایران میں سات سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 42 سالہ مجرم اسماعیل جعفرزادہ کو سرعام پھانسی دے دی گئی ہے۔ تفتیش کے بعد جعفرزادہ پر یہ الزام ثابت ہوچکا تھا کہ اس نے سات سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ دورانِ تفتیش […]