counter easy hit

پاکستان میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی

پاکستان میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی

کراچی: پاکستان اور ورلڈ الیون کے میچ میں تماشائیوں میں جسپریت بمرا کے ہمشکل کی موجودگی سوشل میڈیا پردلچسپی کا باعث بن گئی۔ ایک فیس بک پیج پر مذکورہ شخص کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ جسپریت بمرا آپ کو ورلڈ الیون سے میچ دیکھنے کیلیے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ […]

شری شانتھ کی پابندی کا خاتمہ چیلنج

شری شانتھ کی پابندی کا خاتمہ چیلنج

کیرالا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے فکسنگ میں ملوث رہنے والے فاسٹ بولر شری شانتھ کی پابندی کے خاتمے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ اس سلسلے میں کیرالا ہائیکورٹ میں ہی اپیل دائر کی گئی جس نے شری شانتھ پر عائد تاحیات پابندی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اپنی اپیل میں کہا کہ تاحیات […]

مسلسل شکست نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے، چانڈیو

مسلسل شکست نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے، چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں  عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے۔ آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی […]

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا

کراچی:  محرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کااجلاس کل (جمعرات کو) کراچی میں ہو گا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ماہِ محرم الحرام 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس […]

پشاور ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور ائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور: اینٹی نارکاٹیکس فورس نے باچاخان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ پشاورمیں باچاخان ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں پشاور سے شارجہ جانے والے مسافر عبدالقیوم کے بیگ سے منشیات برآمد کی۔ اے این ایف حکام کا کہنا […]

کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ، کچھوئوں کا گوشت برآمد

کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ، کچھوئوں کا گوشت برآمد

سندھ وائلڈ لائف نے کراچی ایئرپورٹ پر چھاپہ مار کر نایاب نسل کے کچھوئوں کا 16 کلو خشک گوشت (جھالر) برآمد کرلیا ہے، جسے پاکستان پوسٹ کے ذریعہ ہانگ کانگ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ذرائع کے مطابق سندھ وائلڈ لائف نے منگل کو کراچی ایئر پورٹ پر چھاپہ مار کرکچھوئوں کا خشک […]

کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 30 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، 30 سے زائد افراد زیرحراست

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن اور کارروائیوں کے دوران 18 افراد کو گرفتار جبکہ 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ محرم الحرام سے قبل جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کے علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے پولیس اور رینجرز نے لائنز ایریا توحید چوک اور […]

پی ایس ایل3 میں بڑے غیر ملکی اسٹارز کی شرکت مشکل

پی ایس ایل3 میں بڑے غیر ملکی اسٹارز کی شرکت مشکل

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں جن غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آرہی ہے اس میں کوئی بڑا اور نمایاں کھلاڑی نہیں ہے۔ پی ایس ایل کئے تیسرے ایڈیشن کے لیے جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور افغانستا ن کے لیگ اسپنر راشد خان کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیاہے۔ زیادہ […]

پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، افغان صدر

پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، افغان صدر

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کا خیر مقدم کیا اور طالبان پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے […]

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیو یارک سیاسی مصروفیات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیو یارک سیاسی مصروفیات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیویارک میں ترک صدر کے علاوہ اردن کے شاہ عبداللہ، سری لنکا کے صدر کے علاوہ دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں۔ ترک صدر سے ملاقات میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا […]

کراچی، کاسمیٹکس کارخانے میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

کراچی، کاسمیٹکس کارخانے میں دھماکے کے بعد آتشزدگی

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب کاسمیٹکس کے کارخانےمیں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ذرائع کے مطابق  کارخانے میں دھماکا کے باعث قریبی اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فائربریگیڈ حکام کا کہناہے کہ 3 فائرٹینڈرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: […]

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 25ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ملزم کو دس لاکھ […]

سیاسی دھارے کے نئے کھلاڑی

سیاسی دھارے کے نئے کھلاڑی

سب جانتے تھے کہ حلقہ این اے ایک سو بیس کا ضمنی انتخاب ہار جیت سے زیادہ یہ بتائے گا کہ پانامہ کیس کے نتیجے میں استعفی دینے والے نواز شریف کی مقبولیت بڑھی ہے کہ کم ہوئی۔ عمران خان سمیت کسی کو بھی کسی بڑے انتخابی اپ سیٹ کی امید نہیں تھی۔ کہنے کو امیدوار چوالیس […]

عدلیہ اور عدل

عدلیہ اور عدل

زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس بھی آتے ہیں، کچھ ایسا ہی آفٹر شاکس پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد بھی آرہے ہیں بلکہ مسلسل ہی آ رہے ہیں اور یہ شاکس کسی اور کی طرف سے نہیں حکمران جماعت کے اپنے ہی رہنماؤں کی جانب سے دیے جار ہے ہیں۔ ایک بار پھر وزیر اعظم […]

چوری کا معززانہ پیشہ

چوری کا معززانہ پیشہ

اکثر لوگ ہم سے مملکت اللہ داد نا پرساں کے وئیراباؤٹ کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں حالانکہ ہم کئی بار بتا بھی چکے ہیں کہ اس کا دوسرا نام بلکہ اصل نام مملکت اُلٹ پلٹ ہے یعنی آئینے کے اندر واقع ہونے کی وجہ سے ہر چیز یہاں الٹی ہوتی ہے۔ لیکن یہ بھی تو ایک حقیقت […]

کب اور کہاں

کب اور کہاں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیٹ بچ گئی لیکن عزت نہ بچ سکی‘ یہ لوگ الیکشن جیت گئے لیکن یہ عوامی تائیدہار گئے۔ پارٹی نے 2013ء میں 91666 ووٹ حاصل کیے تھے‘ یہ ووٹ 2017ء میں کم ہو کر 61745 رہ گئے، گویا میاں نواز شریف نے چار برسوں میں بھرپور اقتدار اور شاندارپرفارمنس کے […]

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

لاہور: اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہو گا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔ خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر […]

خیبر پختونخوا میں نئے ضلع اور 3 تحصیلوں کے قیام کا اعلان

خیبر پختونخوا میں نئے ضلع اور 3 تحصیلوں کے قیام کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک نئے ضلع اورتین تحصیلوں کے قیام کا اعلان کر دیا ۔اعلامیہ کے مطابق ضلع اور تحصیلوں کے قیام کا اعلان خیبر پختونخوا لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا ضلع کلوئی پالس کوہستان ہوگا اور اس کی تحصیل پالس ہوگی جبکہ […]

سعودی حکومت کا پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور

سعودی حکومت کا پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور

سعودی حکومت مقامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 80٪ فیصد تک بڑھانے پر غور کر رہی ہے، ممکنہ طور پر یہ فیصلہ یکم جنوری 2018 تک نافذالعمل ہوگا۔ امریکی نیوز ایجنسی بلو مبرگ کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل کمی اور ملکی اور بین الاقوامی قیمتوں میں فرق […]

بلاک بسٹر فلم ‘جمانجی؛ ویلکم ٹو جنگل’ کا ٹریلر جاری

بلاک بسٹر فلم ‘جمانجی؛ ویلکم ٹو جنگل’ کا ٹریلر جاری

1995میں باکس آفس پر کامیابیوں کی جھنڈے گاڑنے والی بلاک بسٹر فلم جمانجی ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ، اسی سلسلے میں جمانجی کے سیکوئل ‘جمانجی؛ویلکم ٹو جنگل ‘ کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا۔ ہدایت کارجیک کیسڈن کی یہ سنسنی خیز فلم جمانجی فلم کا ریمیک نہیں بلکہ بائیس سال […]

ملک میں تبدیلی کا عزم لئے ایک معمولی کلرک کی کہانی

ملک میں تبدیلی کا عزم لئے ایک معمولی کلرک کی کہانی

نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ کی نئی پولیٹیکل کامیڈی فلم ‘نیو ٹن کے گانے کی نئی ویڈیو جاری کردی گئی چل تو اپنا کام کرکے بول پر مبنی یہ گاناامت تریویدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی راچیتا ارورا نے ترتیب دی ہے۔ امت وی […]

سمندری طوفان ’ماریا‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا

سمندری طوفان ’ماریا‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا

ارما کے بعد کیٹیگری 5میں داخل سمندری طوفان ’’ماریا‘‘جزائر غرب الہند سے ٹکراگیا، جس کے بعد 257کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں۔ طوفان کے باعث ڈومینیکا کے وزیر اعظم کے گھر کی چھت اُڑگئی، گھر میں پانی بھر گیا، کئی جزائر میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سیلاب […]

نیویارک: وزیراعظم سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر کی ملاقات

نیویارک: وزیراعظم سے جنرل الیکٹرک کے نائب صدر کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں جنرل الیکٹرک کے نائب صدر نے ملاقات کی ہے، جس میں جنرل الیکٹرک نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ اس سے پہلے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل […]

مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی، گورنر سندھ کا انکشاف

مجھے بھی بھتے کی پرچی ملی تھی، گورنر سندھ کا انکشاف

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں کوئی بھی بھتے سےمحفوظ نہیں تھا،مجھے بھی2010ء میں بھتے کی پرچی ملی۔ ایک وزیر دوست کو مسئلہ حل کرانے کو کہا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان ایک بہت […]