counter easy hit

سابق صدر ن لیگ فرانس جاوید اختربٹ کی پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ، فاٹااصلاحات بل کی کامیابی پر مبارکباد

سابق صدر ن لیگ فرانس جاوید اختربٹ کی پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ، فاٹااصلاحات بل کی کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ نے آج پارلیمنٹ ہائوس میں لیگی راہنمائوں سے خصوصی ملاقات کی اورسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر خصوصی مہمانوں کی گیلری میں  پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی۔ لیگی راہنما جاوید اختر بٹ نے تاریخی فاٹا اصلاحات بل کے پاس ہونے کے بعد […]

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ، ایئر یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس”لائف کون 2018”کا انعقاد 15جنوری سے ہوگا

ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ، ایئر یونیورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس”لائف کون 2018”کا انعقاد 15جنوری سے ہوگا

اسلام آباد (اصغر علی مبارک ) ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تناظر میں فضائیہ میڈیکل کالج، ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد 15اور16جنوری کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لائف کون کانفرنس کا مقصد صحت اور منسلکہ سائنسی شعبہ جات کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے جدید تحقیق اور جدت پسندی کو فروغ […]

شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل

شاہ زیب قتل کیس، سول سوسائٹی کی اپیلیں سننے کیلئے لارجر بینچ تشکیل

شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اپیلوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کرے گا۔ شاہ زیب قتل کیس سے متعلق دائر اپیل کی سماعت […]

بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں نے چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کر دی

بھارتی سپریم کورٹ کے ججوں نے چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کر دی

نئی دہلی: بھارت میں سپریم کورٹ کے 4 سینئیر ججوں نے چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سپریم کورٹ کے 4 سینئیر ججوں جسٹس چیلامیشور، جسٹس گوگوئی، جسٹس مدان لوکور اور جسٹس کریان جوزف نے اپنے ہی چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس کرڈالی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے […]

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی

بلوچستان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی

کوئٹہ: بلوچستان میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہفتے کو ہوگا تاہم قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان اسمبلی سیکر یٹریٹ کی جانب سے نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کی […]

پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام […]

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

چئیرمین نیب کا پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن […]

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ریاض: سعودی افواج نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا میزائل مار گرایا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی صوبہ نجران پر بیلسٹک میزائل فائر کردیا تاہم سعودی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ سعودی افواج واقعے کے فوراً […]

ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کوٹ کٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ سے خاتون […]

’’میں ایک لڑکی ہوں‘‘ زینب کا آخری ہوم ورک

’’میں ایک لڑکی ہوں‘‘ زینب کا آخری ہوم ورک

’میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے‘قصور میں اغواء اور زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والی 7 سالہ زینب کی اسکول کی کاپی پر لکھے یہ جملے ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبورکر رہے ہیں۔ ننھی زینب کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ صرف قصور شہر […]

حج درخواستوں کی وصولی 15 جنوری سے شروع ہوگی

حج درخواستوں کی وصولی 15 جنوری سے شروع ہوگی

رپورٹ : رانا غلام قادر… گو رنمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری سے شروع ہو جا ئے گا۔اس مر تبہ حج در خواستیں 13 بینکوں کے ذ ریعے وصول کی جاسکیں گی۔درخواستیں وصول کرنے کی آ خری تاریخ 24 جنوری ہے۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔ وزارت […]

پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کارروائی ختم

پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کارروائی ختم

سپریم کورٹ نے پی سی اوججز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی خصوصی لارجر بینچ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے خلاف توہین عدالت کی 14 درخواستوں کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان […]

کتے مارنے کی بجائے برآمد کر دیئے جائیں

کتے مارنے کی بجائے برآمد کر دیئے جائیں

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پراسپیکر آغا سراج درانی نے ازراہ مذاق آوارہ کتوں کو مارنے بجائے انہیں فلپائن ایکسپورٹ کرنے کی تجویز دی۔ جمعرات کو اسپیکرآغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے کراچی میں آوارہ کتوں کی […]

قصور واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

قصور واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شا ہ کا کہنا ہے کہ قصور میں پیش آنے والا زیادتی کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر صوبائی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ قانون ہے لیکن عملدرآمد نہیں کرایا جا رہا، اشتہاروں میں نظر آنے والی فورس […]

کراچی میں چوکیدار کے ہاتھوں بچی ہراساں، شہریوں کا اسکول پر دھاوا

کراچی میں چوکیدار کے ہاتھوں بچی ہراساں، شہریوں کا اسکول پر دھاوا

کراچی: شہر قائد میں اسکول چوکیدار کی جانب سے ننھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر شہری مشتعل ہوگئے اور اسکول پر دھاوا بول دیا جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں 5 سالہ ننھی عمارہ کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر بڑی تعداد میں شہریوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل افراد نے اسکول کے اندر […]

زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

زینب قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا۔ قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کے اعتراض پر واقعے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر […]

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب کے قاتل کی 36 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا زینب کے قاتل کی 36 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ پوری فورس لگا دیں لیکن قصور واقعے میں ملوث ملزم کو 36 گھنٹوں میں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ میں زینب سے زیادتی و قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس منصور علی شاہ […]

زینب کیس میں ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

زینب کیس میں ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

قصور: پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ زینب کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے سراغ کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ ہم ملزم کے قریب پہنچ گئے ہیں اور وہ جلد کیفر کردار تک پہنچے گا۔ قصور میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرس کے دوران پنجاب حکومت […]

کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، چیف جسٹس پاکستان

کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: بنی گالہ میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ بہت سے لوگوں نے درخواست دی کہ عمران خان کا گھر غیرقانونی ہے، کیا بنی گالا قانون سے بالاتر ہے جو وہاں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے عمران خان […]

بچوں سے زیادتی معاشرتی دہشت گردی ہے، قومی اسمبلی میں زینب معاملے پر بحث

بچوں سے زیادتی معاشرتی دہشت گردی ہے، قومی اسمبلی میں زینب معاملے پر بحث

اسلام آباد: قصور میں 8 سالہ زینب کے اغوا اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران ارکان نے عملی اقدامات پر زور دیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر معصوم زینب کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے قومی […]

فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت نہ کرنے کی حکومتی درخواست مسترد

فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت نہ کرنے کی حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت نہ کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کردی۔ اسلام ہائی کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت نہ کرنے کی حکومتی استدعا مسترد کردی۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی تاہم فریقین کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کی جا […]

پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

پرینیتی چوپڑا اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

بالی وڈ کے مشہور کامیڈی و ایکشن اداکار اکشے کمار اور نوجوان اداکارہ پرینیتی چوپڑا پہلی بار ہدایت کار انوراگ سنگھ کی فلم ”سارا گڑھی“ میں جلوہ گر ہوں گے۔ پرینیتی فلم میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی سارا گڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، جس کی شوٹنگ […]

ریما کی بیٹے کے ہمراہ پاکستان آمد، نئی فلم شروع کرنیکا فیصلہ

ریما کی بیٹے کے ہمراہ پاکستان آمد، نئی فلم شروع کرنیکا فیصلہ

فلمسٹار و ہدایتکارہ ریما خان اپنے بیٹے کے ہمراہ گزشتہ روز امریکہ سے پاکستان پہنچ گئیں، وہ دو ماہ تک لاہور میں قیام کریں گی اس دوران وہ ملٹی نیشنل کمپنی کی تقریب اور بعض ثقافتی پروگرامز میں بھی شرکت کریں گی۔ ریما خان نے اپنی نئی فلم کا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ […]

ہزاروں سنومین کی ہاربن آئس فیسٹیول میں آمد

ہزاروں سنومین کی ہاربن آئس فیسٹیول میں آمد

چینی شہر ہاربن میں دو ہزار سے زائد سنومین سیر و سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے کمال فن کا نتیجہ ہے برف باری اور سردی سے لطف اندوز ہونے کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ منچلے برف میں کھیلتے ہوئے برف سے بڑے بڑے سنو مین بناتے ہیں۔ چینی صوبے ہیلون گیجانگ کے […]