counter easy hit

چوہدری محمد اشرف دیونہ نے خود کو علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے وقت کررکھا ہے, بلال منشاء بٹ

چوہدری محمد اشرف دیونہ نے خود کو علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے وقت کررکھا ہے, بلال منشاء بٹ

لالہ موسیٰ (منشاء بٹ)نوجوان سماجی کاروباری شخصیت راہنما مسلم لیگ ن بلال منشاء بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم پی اے حلقہ پی پی 112چوہدری محمد اشرف دیونہ نے خود کو علاقے کے عوام کی خدمت کیلئے وقت کررکھا ہے ان کی زیادہ تر وقت حلقہ کے عوام کے ساتھ گزرتا ہے […]

منگیتر کو امریکا بلانے سے متعلق ویزا پروگرام میں تبدیلی پر غور

منگیتر کو امریکا بلانے سے متعلق ویزا پروگرام میں تبدیلی پر غور

واشنگٹن…….امریکا نے کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد کے ون ویزا پروگرام میں تبدیلی پر غور شروع کردیا ہے ۔ کے ون ویزا کے تحت کوئی بھی امریکی شہری اپنے منگیتر کو امریکا بلاسکتا ہے ۔کیلے فورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد منگیتر کو امریکا بلانے سے متعلق کے۔ ون ویزا پروگرام […]

گنے کی قیمت فروخت کا اعلان نہ کیے جانےکیخلاف کل احتجاج ہوگا

گنے کی قیمت فروخت کا اعلان نہ کیے جانےکیخلاف کل احتجاج ہوگا

کراچی……….حکومت سندھ کیجانب سے گنے کی قیمت فروخت کا اعلان نہ کیے جانے کیخلاف 12 دسمبر کو کراچی پریس کلب پر احتجاج ہوگا، ملیں کاشتکاروں سے 160 روپے من گنا لے رہی ہیںیہ بات جنرل سیکریٹری سندھ آبادگار بورڈ، محفوظ عرسانی نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ تمام صوبوں میں […]

شامی اپوزیشن حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامند

شامی اپوزیشن حکومت کے ساتھ مذاکرات پر رضامند

دمشق ……..شامی اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ مزاکرات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ شام کی اپوزیشن جماعتوں اور مسلح گروپوں کا اجلاس ریاض میں ہوا ۔شرکاء نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر اتفاق کیا۔ یہ مزاکرات اقوام متحدہ کے تحت ایک معینہ مدت کے دوران ہوں گے۔اجلاس میں اس بات […]

جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ

جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ

کراچی…….جولائی تا نومبر 2015، ترسیلات زر میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تا نومبر کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے رقوم 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سمندر پاکستانیوں نے 8 ارب 10 […]

قائم علی شاہ صوبے میں وفاقی اداروں کی مداخلت پر پھٹ پڑے

قائم علی شاہ صوبے میں وفاقی اداروں کی مداخلت پر پھٹ پڑے

کراچی……..وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صوبے میں وفاقی اداروں کی مداخلت پر پھٹ پڑے ، کہا کہ سندھ پر حملہ ہوا ہے ، رینجرز کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے بلایا تھا وہ کرپشن میں بھی گھس گئی ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب […]

دادو : جھونپڑی میں آتشزدگی، ماں 6بچوں سمیت جاں بحق

دادو : جھونپڑی میں آتشزدگی، ماں 6بچوں سمیت جاں بحق

دادو…..دادو میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپڑی میں آگ لگ گئی جس میں 6بچےاوروالدہ جھلس کرجاں بحق ہو گئیں۔ جھونپڑی میں آگ سردی سے بچاؤکے لئے لگائی گئی تھی ۔ مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 77

امریکا کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر مالیات اور دو اہم کمانڈر ہلاک

امریکا کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر مالیات اور دو اہم کمانڈر ہلاک

بغداد……..عراق میں امریکا کے فضائی حملے میں داعش کے وزیر مالیات سمیت تین اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ رمادی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل ،Steve Warren، نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ ماہ اتحادی […]

پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

لاہور……..لاہورسمیت پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ، خناق کا شکار بچوں کا تعلق لاہور ،فیصل آباد ،قصور اورگوجرانوالہ سے تھا۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خناق سے ہلاک ہونے والے بچے چلڈرن اسپتال لاہور اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے،ان کی عمریں 2سے 12 سال کے […]

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 45 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے

زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 45 کروڑ ڈالر کے ریکارڈ پر آگئے

کراچی……عالمی مالیاتی اداروں سے تقریباً 92 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک بار پھر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے ایک ریکارڈ سطح تک آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 40 کروڑ […]

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بھارت کاٹکرائو 19مارچ کوہوگا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی:پاکستان اور بھارت کاٹکرائو 19مارچ کوہوگا

ممبئی …….ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 مارچ کو دھرم شالہ میں آمنے سامنے ہوں گے،گرین شرٹس کو گروپ میچز میں آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے بھی مقابلہ کرنا ہے۔میگا ایونٹ کی لانچنگ تقریب ممبئی میں ہوئی ، جس میں میگا ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا […]

کیلے فورنیا حملے کی تحقیقات ، ملزمان کے کمپیوٹر ڈیٹا کی تلاش

کیلے فورنیا حملے کی تحقیقات ، ملزمان کے کمپیوٹر ڈیٹا کی تلاش

نیویارک……..غیرملکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیلے فورنیا حملے کی ملزمہ تاشفین ملک نے دہشت گرد گروپوں سے رابطوں کی کوشش کی ، ناکامی کے بعد اپنے طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔ تفتیش کاروں کو ملزمان کے زیر استعمال کمپیوٹر ہارڈ ڈسک کی تلاش ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی نے حکومتی ذرائع کے […]

مہاراشٹر حکومت کا سلمان خان کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

مہاراشٹر حکومت کا سلمان خان کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ممبئی…….مہاراشٹر حکومت کاکہنا ہے کہ وہ ہٹ اینڈ رن کیس کا پورا فیصلہ آنے کے بعد ہی اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرے گی۔تیرہ سال سے سلمان خان کے سر پرخوف کی جو تلوار لٹک رہی تھی وہ اب ہٹ چکی ہے،لیکن اس آفت سے جان اب بھی پوری طرح نہیں چھوٹ […]

امریکا: ریاست آئیوا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکا: ریاست آئیوا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نیویارک……..امریکی ریاست آئیوا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوا۔ حکام کے مطابق حادثہ ریاست آئیوا کے شہر کونسل بلفز ،Council Bluffs کے شمال میں پیش آیا۔ سنگل انجن طیارہ سڑک کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوا۔ حکام کے مطابق حادثے سے […]

اوسلو اور اسٹاک ہوم میں نوبل انعام دینے کی پروقار تقریبات

اوسلو اور اسٹاک ہوم میں نوبل انعام دینے کی پروقار تقریبات

اوسلو ………نوبیل انعام دینے کی پروقار تقریبات اوسلو اور اسٹاک ہوم میں ہوئی۔امن، فزکس، کیمسٹری ، میڈیسن، اکنامکس اور دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔اوسلو میں امن کا نوبیل پرائز دینے کی پروقار تقریب سجائی گئی۔ تیونس میں مکالمے کے ذریعے جمہوریت کی جانب منتقلی میں اہم کردار ادا […]

اساتذہ کی ہڑتال ،خیبر ایجنسی کے سرکاری اسکول آج بھی بند

اساتذہ کی ہڑتال ،خیبر ایجنسی کے سرکاری اسکول آج بھی بند

پشاور……اساتذہ کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کے باعث خیبر ایجنسی کے تمام سرکاری ا سکولز آج دوسرے روز بھی بند ہے۔ خیبر ایجنسی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا گیارہ دن کلاسز سے بائیکاٹ کے بعد گزشتہ دو دنوں سے تمام سرکاری اسکولوں کو بند کردیا ہے۔ فاٹا کے دیگر اساتذہ کی طرح […]

اٹلی میں منفرد پیزا وینڈنگ مشین متعارف

اٹلی میں منفرد پیزا وینڈنگ مشین متعارف

روم ……دنیا بھر میں بچے ہوںیا بڑے سب پیزا بے حد شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس کی تیاری میں کافی وقت لگنے کے باعث طو یل انتظار بھی کر نا پڑتا ہے۔اٹلی میں ایک ایسی پیزا وینڈنگ مشین متعارف کر وا ئی گئی ہے جس کے بعد اب صرف چندسیکنڈ میں گرما گرم پیزا […]

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار 93برس کے ہوگئے

ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار 93برس کے ہوگئے

ممبئی ……فلمی دنیا کے ٹریجڈی کنگ اور بیسیویں صدی کے سب سے بڑے اداکار دلیپ کمار آج 93 برس کے ہو گئے۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے ایک پھل فروش کے ہاں پیدا ہوئے۔پہلے پھل فروشی پھر اسٹوڈیو میں برتن دھوئے اور اِسنیکس بیچے، لیکن نور […]

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کردیا

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کردیا

کراچی……عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب کے حوالے کردیاجبکہ ڈاکٹرعاصم کی والدہ کی جانب سےتفتیش میں مداخلت سےمتعلق درخواست ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔ ڈاکٹرعاصم کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے سامنے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ […]

مشتبہ افرادپشاور:سرچ آپریشن کے دوران 22 زیر حراست

مشتبہ افرادپشاور:سرچ آپریشن کے دوران 22 زیر حراست

پشاور……..پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نےپہاڑی پورہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پہاڑی پورہ کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیاگیا۔ جس دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے گھرگھر تلاشی لی گئی اور شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ کی گئی۔ سرچ کے دوران 22 […]

دنیا کی سب سے بد مزاج بلی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئی

دنیا کی سب سے بد مزاج بلی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئی

سان فرانسسکو ……یوں تو مادام تساؤ میوزیم میں آئے دِن دنیا کی مشہور و معروف شخصیات کے حقیقت سے قریب تر مومی مجسمے نصب کیے جاتے ہیںلیکن اس بار کوئی انسان نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بد مزاج اورچڑچڑی بلی بھی مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گئی ہے ۔جی ہاں سان فرانسیسکو میں […]

کراچی: عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی: عزیز آباد میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی

کراچی……..کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں لگی آگ بجھادی گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں گتے کی فیکٹری میں آگ رات گئے لگی ۔فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ […]

شام کے163پناہ گزینوں کو لیکرپہلا طیارہ ٹورنٹوپہنچ گیا

شام کے163پناہ گزینوں کو لیکرپہلا طیارہ ٹورنٹوپہنچ گیا

ٹورنٹو…….شامی پناہ گزینوں پر مشتمل کینیڈا کا طیارہ ٹورنٹو ائیر پورٹ پہنچ گیا ہے ۔کینیڈا کا فوجی طیارہ شامی مہاجرین کے ہمراہ بین الاقوامی ائیر پورٹ پہنچ گیا۔پہلے مرحلے میں 163 شامی تارکین وطن کینیڈا پہنچے ہیں جن کا استقبال کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن تروڈو کریں گے ۔ کینیڈا کی نئی لبرل حکومت نے […]

فیصل آباد :سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

فیصل آباد :سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی

فیصل آباد…….فیصل آبادکی سینٹرل جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دیدی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں موجود مجر م کو صبح سویرے تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ مجرم محمد اکرم نے1998 میں معمولی تنازعے پرپیپلزکالونی کے رہائشی سرفراز کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 39