نیازی حکومت کی ٹرمپ ومودی کیساتھ کشمیر پرساز باز نے ثابت کردیا، میاں نواز شریف کوسلامتی کونسل میں کشمیری حریت پسندوں کیلئے بھرپورآواز اٹھانے کی سزا ملی، جاوید بٹ
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر اورنظریاتی راہنما جاوید بٹ نے مقبوضہ کشمیر سے آئینی ریاستی سٹیٹس کے خلاف بھارتی شب خون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف نے اپنے تین ادوار میں کشمیر ایشو کو صف اول پر رکھا اور اس کیلئے بھرپور جدوجہد کی ۔ مگر آج جب بھارتی ہٹ دھرمی سامنے آئی اورسلیکٹڈ وزیراعظم بھیگی بلی بنے رہے اس پر میاں محمد نواز شریف کے تختہ الٹنے کی ساری کہانی اور اس کے پیچھے چھپی منافقت کی داستان واضح ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پر حکومت کی مجرمانہ غفلت اس بات کی عکاس ہے کہ نیازی حکومت امریکی دورے کے دوران ٹرمپ اورمودی کیساتھ کشمیر پر سودے بازی کر چکی ہے اور اس نے چند ٹکوں کے عوض کشمیری وپاکستانی عوام کی خواہشات، حریت پسند جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا سودا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر وزیراعظم کی سست روی ساری کہانی بیان کر رہی ہے اگر حکومت اس ایشو پر بزدی دکھائے گی تو غیور پاکستانی وکشمیری عوام انھیں عبرت کا نشان بنا دینگے۔