counter easy hit

مرید عباس قتل: فائرنگ عادل کے پستول سے ہوئی، تفتیشی افسر

کراچی: اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کے شریک ملزم عادل زمان  کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ ملزم عاطف زمان نے اپنے بھائی عادل زمان کے لائسنس والے پستول سے فائرنگ کی۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ پولیس نے عادل زمان کا لائسنس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم عادل زمان کے خلاف درج نئے مقدمے سے متعلق پیش رفت رپورٹ اور  23 اکتوبر کو ملزم کے خلاف ضمنی چالان طلب  کرلیا۔ بعدازاں عدالت نے عاطف زمان کے شریک ملزم عادل زمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

MURDER, OF, MUREED, ABBAS, CASE, SOLVED, PISTOL ,WAS, HIDDIN, IN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website