لاہور(نیوز ڈیسک ) گزشتہ دِنوں معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی چند نازیبا ویڈیوز سامنے آئی تھی جس کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کے ایک طبقے نے رابی کی شرمناک حرکات پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر پر اُس کی شدید مذمت کی تھی، تاہم ایک طبقہ ایسا بھی تھا
To Download Video Right Click on Video
and Click Save Video As
جس نے رابی کی ویڈیوز وائرل ہونے پر اُس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔اس ویڈیو سکینڈل کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبزکو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب رابی پیرزادہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔ 8 منٹ اور 5 منٹ سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں کسی مناسب جواب کی تلاش میں تھی اسی لیے اتنا عرصہ خاموش رہی۔ اب مجھے جواب مِل گیا ہے تو میں بات کر رہی ہوں۔رابی نے اس تازہ ویڈیو میں متعدد قرآنی آیات کی تلاوت کی اور پھر اُن کا ترجمہ بھی پڑھ کر سُنانے کے بعد کہا کہ انسان پر جب مشکل وقت آتا ہے تو اُس کی دو ہی وجوہات ہوتی ہیں، یا تو اللہ تعالیٰ سزا دیتا ہے یا وہ آزمائش ہوتی ہے۔رابی پیر زادہ نے مزید کہا کہ میں نے یہ معلوم کیا کہ مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ یہ سزا ہے یا آزمائش ہے ؟ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ اگر اس مشکل وقت کے گزرنے کے بعد میں گناہوں کی دلدل میں دھنس گئی تو پھر یہ سزا ہے، جو مجھے مِل رہی ہے، اور اگر اس مشکل وقت گزرنے کے بعد میں اللہ تعالیٰ کے راستے پر چل پڑی تو پھر یہ ایک آزمائش ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد رابی پیرزادہ کے حق میں مثبت کلمات کہے ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے کہ وہ رابی کو معاف کر دیتا ہے یا نہیں۔ اگر اُس نے سچے دل سے توبہ کی ہے تو اُس کی توبہ ضرور قبول ہو گی۔ لوگوں کو خواہ مخواہ منصف نہیں بننا چاہیے۔ کسی پر تنقید کا پتھر پھینکنے سے قبل اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہیے۔