counter easy hit

from

پانچ دن تک چٹان کے نیچے دبے رہنے کے باوجود کسان زندہ بچ گیا

پانچ دن تک چٹان کے نیچے دبے رہنے کے باوجود کسان زندہ بچ گیا

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں پانچ روز سے غائب رہنے والا ایک کسان ایک بھاری پتھر تلے دبا ہوا پایا گیا اور حیرت انگیز طور پر وہ کھائے پیے بغیر زندہ رہا۔ وسطی جنوبی افریقہ کے صوبے بیتلہم میں اومڈرائی کھیتوں پر ایک کسان لوئس اسٹارئرڈم معمول کے تحت کام کررہا تھا کہ ایک بڑی چٹان سرک کر […]

بدنامِ زمانہ بلیک واٹر سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا

بدنامِ زمانہ بلیک واٹر سعودی شہزادوں سے تفتیش کررہی ہے، برطانوی میڈیا

ریاض: کرپشن کیس میں گرفتار سعودی شہزادوں پر امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے اہلکار تفتیش کررہے ہیں جس کے دوران شہزادوں پر تشدد بھی کیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کیس میں گرفتار شہزادوں سے تفتیش کے لیے بدنام زمانہ امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، بلیک […]

شعور: علم سے آگہی کا سفر

شعور: علم سے آگہی کا سفر

زیرِنظر کتاب ’’شعور‘‘ ایک باکمال، قابل صد تحسین اور معاشرے کی جیتی جاگتی تصاویر کی عکس بندی ہے۔ اس میں ایسے انسانی شعور کی بات کی گئی ہے جس کی ایک سطح وہ ہے جہاں انسان بدکلامی کا جواب بدکلامی سے دیتا ہے، اینٹ کے جواب میں پتھر دے مارتا ہے۔ لیکن آگے بڑھنے سے پہلے کتاب کی […]

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کی لکڑی راکھ ہو گئی

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں کی لکڑی راکھ ہو گئی

کراچی: جمع پونچی خاک ہو گئی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ٹمبرمارکیٹ میں صبح سویرے آگ بھڑک اُٹھی۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں صبح سویرے ٹمبر […]

شہید میجر اسحاق کی میت سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچا دی گئی

شہید میجر اسحاق کی میت سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچا دی گئی

لاہور: نماز جنازہ دو بجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی، کیولری گراونڈ آرمی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ قوم کی خاطرقربان ہونے والے شہید میجر اسحاق کا جسد خاکی سی ایم ایچ سے رہائشگاہ واپڈا ٹاؤن پہنچ گیا، نماز جنازہ دوبجے ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ 28 سالہ میجر اسحاق کے […]

وزیراعظم کی حلقہ بندی معاملے پر خورشید شاہ سے مدد کی درخواست

وزیراعظم کی حلقہ بندی معاملے پر خورشید شاہ سے مدد کی درخواست

اسلام آباد: نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر وزیراعظم نے خورشید شاہ سے رابطہ کرکے قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔ نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران قانون سازی کے لیے […]

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد

اندور: بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 5 پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب وزنی بالوں کے گچھے کو کامیابی سے نکال لیا ہے اور سرجری کے […]

دبئی میں سپر سیل کا کل سے آغاز، خریداری پر 90 فیصد تک ڈسکائونٹ

دبئی میں سپر سیل کا کل سے آغاز، خریداری پر 90 فیصد تک ڈسکائونٹ

دبئی: تین روزہ سیل دبئی کے تمام مالز میں لگے گی جس میں روزمرہ استعمال کی تمام اشیا دستیاب ہوں گی دبئی میں کل سے عوام کے لئے تین روزہ سپر سیل کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ 23 سے 25 نومبر تک جاری رہنے والی اس میل میں خریداروں کیلئے سب سے قابل دلچسپی […]

اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: وارنٹ کی تعمیل کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رہائشگاہوں پرچھاپے مارے لیکن ملزم اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے: نیب رپورٹ اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے میڈیکل رپورٹ کی مخالفت کر دی۔ دوسری جانب نیب […]

ملک بھر میں مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت نے ملک بھرمیں مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا. حکومت نے ملک بھر میں مدارس کے جامع اور مکمل کوائف جمع کرنے کیلیے سروے شروع کردیا ہے سندھ کے 10 اضلاع میں 100 سے زائد غیر رجسڑڈ مدارس کو پہلے ہی بندکیا جاچکا ہے مدارس کا ڈیٹا از سر نو مرتب کرنے […]

فریال سے علیحدگی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عامر خان

فریال سے علیحدگی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عامر خان

لندن: برطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے لڑائی اور علیحدگی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔ گزشتہ ایک برس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کو  اپنے گھریلو  جھگڑوں اورعلیحدگی سے پریشانی میں مبتلا رکھنے والے باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سےعلیحدگی کو زندگی […]

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلالیا

سعودی عرب نے جرمنی سے اپنا سفیر احتجاجا واپس بلالیا

ریاض: سعودی عرب نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات اپنے سفیر کو احتجاجاً واپس بلالیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل نے اپنےلبنانی ہم منصب سے ملاقات کےدوران کہا تھا کہ سعودی عرب نے لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کو ان کی مرضی کے خلاف ریاض میں روک رکھا […]

عراقی فوج نے آخری شہر بھی داعش سے آزاد کرا لیا

عراقی فوج نے آخری شہر بھی داعش سے آزاد کرا لیا

بغداد: عراقی فوج نے انبار صوبے کے ضلع راوہ کو مکمل طور پر داعش تنظیم سے واپس لے لیا ہے، جسکے بعد ضلع کی سرکاری عمارت پر عراقی پرچم لہرا دیا گیا ہے عراقی وزیر دفاع عرفان الحیالی نے داعش کیخلاف اس کامیابی پر عراقی فورسز اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔عراقی وزیر دفاع […]

کوئٹہ: تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

تربت: جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تین روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی […]

کیرتھر کینال سے نایاب نسل کی 2 بلائنڈ ڈولفن کو بچا لیا گیا

کیرتھر کینال سے نایاب نسل کی 2 بلائنڈ ڈولفن کو بچا لیا گیا

سکھر بیراج سے نکلنے والی کیر تھر کینال میں ریسکیو آپریشن کرکے نایاب نسل کی 2؍ بلائنڈ ڈولفن کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران سکھر بیراج سے کیرتھر کینال میں پانی کی سطح کو کم کیا گیا ، دونوں بلائنڈ ڈولفن مادہ ہیں اور ان کی لمبائی 7فٹ اور وزن 100کلو سے زیادہ […]

جاپان، 20 سیکنڈ قبل ٹرین روانہ ہونے پر انتظامیہ کی مسافروں سے معافی

جاپان، 20 سیکنڈ قبل ٹرین روانہ ہونے پر انتظامیہ کی مسافروں سے معافی

اسے کہتے ہیں ذمہ داری اور ایسا ہوتا ہے ٹرینوں کا نظام۔ جاپان میں ٹرین بیس سیکنڈ قبل روانہ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے معافی مانگ لی۔ جاپان کے شہر ٹوکیو اور سوکوبا کے درمیان چلنے والی ٹرین کو مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 44 منٹ اور 40 سیکنڈز پر روانہ ہونا […]

لاعلاج حادثے، کنٹینر آباد سے براہ راست

لاعلاج حادثے، کنٹینر آباد سے براہ راست

کسی بھی مرض کا علاج تب ہی میسر یا ممکن ہو سکتاہے جب تک کہ اس کی پیچیدگیاں معالج کی دسترس میں ہوں ، ایسی دوائیں یا وسائل دستیاب ہوں کہ جن سے مرض کو مزید بڑھنے سے روکا جائے اور بالآخر اسے ختم کر کے ہی دم لیا جائے ۔ اس سارے عمل کو […]

مجھے چار ماہ سے ہراساں کیا جارہا ہے، حمائمہ ملک

مجھے چار ماہ سے ہراساں کیا جارہا ہے، حمائمہ ملک

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں کئی عرصے سے نازیبا اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں اور گزشتہ 4 ماہ سے وہ سخت ذہنی تشدد کا شکار ہیں تاہم اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ خواتین، کم عمر بچوں اور بچیوں کو ہراساں کرناہمارے معاشرے کے بڑے مسائل […]

امریکہ میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے

امریکہ میں آسٹریلوی سفارتکار اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہوگئے

واشنگٹن: امریکہ میں آسٹریلوی سفارت کار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ امریکہ میں آسٹریلوی سفارت کار دوستوں سے ہنسی مذاق کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ہلاک ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق 30 سالہ آسٹریلوی سفارت کار جولیان سمپسن نیویارک سٹی […]

تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

تربت: بلیدہ کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔ تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنہیں نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو لیویزنے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں […]

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین سے چور 1 ملین پائونڈ کے قیمتی پتھر لے اڑا

لندن کی ٹرین میں چوری کی بڑی واردات ہوگئی ، نامعلوم چور 1 ملین پائونڈ مالیت کے قیمتی پتھروں سے بھرا سوٹ کیس چرا کر بھاگ گیا۔ دوران سفر اپنا قیمتی سامان انتہائی احتیاط سے اپنے ساتھ ہی رکھنا چاہئے، بصورت دیگر ایسا بھی ہوسکتا ہے، لندن کی ایک ٹرین میں نامعلوم چور ایک مسافر […]

فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے ایم 4 پر ٹریفک بحال

فیصل آباد سے گوجرہ تک موٹروے ایم 4 پر ٹریفک بحال

موٹروے ایم4 کو فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد دھند کے باعث حد نگاہ صفر سے 30 میٹر ہے۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق ایم ون اسلام آباد تا پشاور اور ایم ٹو لاہور تا اسلام آباد ٹریفک کے لئے کھلی ہےجبکہ […]

پنجاب: دھند سے موٹر وے کئی مقامات پر بند، بارش کی پیشگوئی

پنجاب: دھند سے موٹر وے کئی مقامات پر بند، بارش کی پیشگوئی

بارش کے باوجود پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا سلسلہ برقرار، موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا، محکمہ موسمیات نے آج بھی کئی شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر […]

کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب

کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی غائب

کوئٹہ شہر کے وسطی سمیت بیشتر علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹے سے زائد سے بجلی کی فراہمی بند ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں رات تقریباً ساڑھے نو بجے بارش کےبعد بجلی بند ہوگئی تھی، کیسکو ذرائع کے مطابق بارش سے مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے اور لائنوں میں خرابی پیداہوگئی۔ متاثرہ فیڈرز میں لیاقت بازار، پشتون […]