counter easy hit

from

تحریک انصاف کا پھر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا پھر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظٖم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے دفاع میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں۔ ان کے […]

تشدد کی شکار خواتین کیلیے قائم 5 شکایتی مراکز وسائل سے محروم

تشدد کی شکار خواتین کیلیے قائم 5 شکایتی مراکز وسائل سے محروم

کراچی: صوبے میں تشدد کی شکار خواتین کے لیے قائم 5شکایتی مراکز اختیارات اور وسائل سے محروم ہیں،گھریلو تشدد کی شکار خواتین کہاں جائیں،رواں مالی سال کے بجٹ میں 7کروڑ روپے سے زائد رقم سے مزید15شکایتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے تشدد کی شکار خواتین کے لیے قائم 5 شکایتی مراکز میں انتظامیہ […]

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرسے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرسے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

سیالکوٹ: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مسافر سے بڑی مقدارمیں ہیروئن برآمد کرلی۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مسافر محمد فیاض گھمن کے قبضے سے ایک ہزار 985 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں […]

بینظیر قتل کیس کے تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ،21 اگست سے حتمی بحث کا حکم

بینظیر قتل کیس کے تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ،21 اگست سے حتمی بحث کا حکم

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈ کرا دیے۔ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد،اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈکرا دیے۔ انسداد دہشت […]

مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹس ہٹوا دیں

مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے برہان وانی کی پوسٹس ہٹوا دیں

بزدل بھارتی فوج آج بھی شہید برہان وانی سے خوفزدہ، والد کو بھی قبر پر جانے سے روک دیا، مودی سرکار نے فیس بک اور یوٹیوب سے وانی کی پوسٹس بھی ہٹوا دیں۔ اسلام آباد: بھارتی حکومت کے اثر و رسوخ اور فیس بک انتظامیہ کی دہری پالیسی کے مرہون منت فیس بک نے برہان […]

نرگس فخری کی انتہائی جازب نظر تصاویر، جو آپ نے آج سے پہلے نہیں دیکھی ہونگی

نرگس فخری کی انتہائی جازب نظر تصاویر، جو آپ نے آج سے پہلے نہیں دیکھی ہونگی

نرگس فخری کی انتہائی جازب نظر تصاویر، جو آپ نے آج سے پہلے نہیں دیکھی ہونگی نرگس فخری کی فلموں میں ابتدا امتیاز علی کی فلم سے ہوئی یہ امتیاز علی کی موسیقی سے بھر پور رومانوی ڈرامہ فلم ’راک سٹار‘2011 میں ریلیز ہوئی، فلم ایک سادہ اور عاجزی سے بھر پور موسیقار کی کہانی ہے […]

کراچی سے مورو آنیوالا آئل ٹینکر الٹ گیا، 40 ہزار لٹرڈیزل زمین پر بہہ گیا

کراچی سے مورو آنیوالا آئل ٹینکر الٹ گیا، 40 ہزار لٹرڈیزل زمین پر بہہ گیا

حادثے نے موٹر وے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، واقعے کے فوراً بعد راستے کو سیل کر دیا گیا، امدادی کارروائیاں شروع، تیل پر مٹی بھی ڈالی گئی۔ کراچی: لاپرواہی کے باعث آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ پیش آگیا، کراچی سے مورو آنے والا آئل ٹینکر نوری آباد کے قریب الٹ گیا، چالیس ہزار […]

پیپلز پارٹی نے کرپشن سے کمایا پیسہ ضمنی انتخابات میں خرچ کررہی ہے، فاروق ستار

پیپلز پارٹی نے کرپشن سے کمایا پیسہ ضمنی انتخابات میں خرچ کررہی ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن سے کمایا ہوا پیسہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب پر لگارہی ہے لیکن اسے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہرکام […]

محکمہ موسمیات کی پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کو پاکستان کے بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہوجائیں گی جس کی وجہ سے آئندہ ہفتے بارشوں کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہے تاہم محکمہ موسمیات نے […]

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سے طالبان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے طالبان اور دہشت گردی کے دیگر تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے کالعدم حقانی گروپ افغانستان سے چلایا جارہا ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی […]

چیف سلیکٹر کو کوچ سے دگنا انعام، سوال اٹھنے لگے

چیف سلیکٹر کو کوچ سے دگنا انعام، سوال اٹھنے لگے

کراچی:  چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کوچ مکی آرتھر سے دگنا انعام ملنے پر سوال اٹھنے لگے، سابق کپتان کا نام آخری لمحات میں شامل کر کے ایک کروڑ روپے دلائے گئے، ماضی میں ریٹائرمنٹ کیلیے بھی انھوں نے بورڈ سے اتنی ہی رقم لی تھی، ایک اعلیٰ شخصیت نے ٹیم مینجمنٹ کے ارکان کا انعام […]

کاسا منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی ملے گی، وزیراعظم نواز شریف

کاسا منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی ملے گی، وزیراعظم نواز شریف

دوشنبے: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’کاسا 1000‘‘ منصوبے سے پاکستان و افغانستان کو سستی و ماحول دوست بجلی حاصل ہوگی اور توانائی کی قلت پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں سنٹرل ایشیا ساؤتھ ایشیا پاور پروجیکٹ (کاسا) منصوبے پر 4 ملکی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نواز شریف، […]

ترکی سمیت 8 ممالک کی پروازوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر عائد پابندی ختم

ترکی سمیت 8 ممالک کی پروازوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر عائد پابندی ختم

امریکا نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی پروازوں سے برقی آلات لے جانے پر عائد پابندی ختم کردی۔ امریکی حکام نے 3 ماہ قبل 8 ممالک کے 10 فضائی اڈوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں مصر، […]

بیرون ملک سے حاصل ہونے والے عطیات میں نمایاں کمی

بیرون ملک سے حاصل ہونے والے عطیات میں نمایاں کمی

اندرون ملک سے ملنے والے عطیات کا تناسب گزشتہ برس والا ہے ، فیصل ایدھی اس بار زکوٰۃ زیادہ ملی ہے ، کام بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سرپرست عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کراچی: بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے آنے والی زکوٰۃ، فطرے اور خیرات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کا بنیادی سبب یہ […]

چین کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار

چین کے کئی علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار

چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ شدید بارشوں کے بعد چین کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے ،جس میں […]

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں شاہ محمود قریشی سے مایوسی کا تذکرہ

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں شاہ محمود قریشی سے مایوسی کا تذکرہ

ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں جہاں متعدد پاکستانی حکام کی تعریف کی ہے وہاں ایک پاکستانی شخصیت شاہ محمود قریشی سے مایوسی کا بھی اظہار کیا ہے۔ ریمنڈ ڈیوس نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اسے سفارتی استثنا دینے سے انکار کردیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، شاہ محمود […]

بنوں میں افغان مہاجر کیمپ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

بنوں میں افغان مہاجر کیمپ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

بنوں: غوریوالہ میں افغان مہاجر کیمپ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کی ہوئی ہیں۔ بنوں میں افغان مہاجرکیمپ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کوشناخت کے لیے فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے […]

یمن میں ہیضہ سے 1500 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد متاثر

یمن میں ہیضہ سے 1500 افراد ہلاک، 2 لاکھ سے زائد متاثر

صنعا: یمن میں ہیضہ کی وباء کے باعث چند ہفتوں کے دوران 1500 سے زائد ہلاک جب کہ لاکھوں افراد ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران […]

قطر کو دیئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعودی عرب

قطر کو دیئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعودی عرب

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دوسری جانب قطر نے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وژن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبير […]

بھارتی فوجی زیادتیوں سے پردہ اٹھانے پر مسلمان سیاستدان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

بھارتی فوجی زیادتیوں سے پردہ اٹھانے پر مسلمان سیاستدان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ

نئی دہلی: بھارتی فوج کے مظالم پر تنقید کرنے کے جرم میں معروف مسلمان سیاست دان اعظم خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی حکومت نے اپنے چہرے سے آزادی اظہار رائے کا نقاب اتار پھینکا۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے گزشتہ روز عید ملن پارٹی کی تقریب میں اپنے حامیوں […]

سانحہ احمد پور شرقیہ، اوگرا، پنجاب اور وفاق سے جواب طلب

سانحہ احمد پور شرقیہ، اوگرا، پنجاب اور وفاق سے جواب طلب

ماضی میں بھی ٹینکر الٹنے اور آگ لگنے کے کئی واقعات ہوئے مگر اوگرا نے احتیاطی تدابیر کیلئے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ احمد پور شرقیہ سے متعلق کیس پر اوگرا، پنجاب حکومت اور وفاق سے چھ جولائی تک جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں صفدر […]

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

کراچی: تیز بارشوں سے شہر کی اہم عمارتوں کے اطراف پانی جمع

جگہ جگہ کھڑے پانی اور کیچڑ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ، سندھ اسمبلی اور سیکرٹریٹ بلڈنگ کے اطراف میں بھی کئی کئی فٹ پانی جمع کراچی: کراچی میں دو روز سے جاری بارش نے جہاں سندھ اور شہری حکومت کے دعووں کی قلعی کھول دی۔ سندھ اسمبلی کے باہر بھی کئی کئی […]

نئی دہلی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

نئی دہلی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

نئی دہلی: دہلی میں کم عمر لڑکوں نے سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے شخص کو ہی بیٹ مارمار کر قتل کرڈالا۔ یہ واقعہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرایک 22 سالہ شخص اپنی آنٹی کے گھر جارہا تھا کہ اس کو زور سے گیند لگی جس سے وہ غصے میں […]

میانوالی میں مسافرکوچ کی چنگ چی رکشہ کوٹکر سے 4 افراد جاں بحق

میانوالی میں مسافرکوچ کی چنگ چی رکشہ کوٹکر سے 4 افراد جاں بحق

میانوالی: کالا باغ میں مسافر کوچ کی چنگ چی رکشہ کوٹکرسے 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔ میانوالی میں کالا باغ شکردرہ روڈ پرجلیبی موڑکے قریب مسافر کوچ نے چنگ چی رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ […]