counter easy hit

from

امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی

امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی

امریکا نے ایک بار پھر اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کااعلان کیا ہے ۔ نائب امریکی صدرمائیک پینس نےایک بار پھر امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کے لیے کام کرنےوالی امریکی لابنگ فرم کے حکام سے ملاقات میں ان کا کہنا […]

اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے پر وزیراعظم سے وضاحت طلب

اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے پر وزیراعظم سے وضاحت طلب

 لاہور: ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف سے بذریعہ پرنسپل سیکرٹری وضاحت طلب کرلی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے محمود اختر نقوی کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو […]

وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل

وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل

 کراچی: سندھ بھر میں کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہورہے ہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی نے کھلا خط لکھ کر والدین اور اساتذہ سمیت امتحانی معائنہ کارعملے سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے […]

گستاخانہ مواد کیس؛ فیس بک سے 85 فیصد مواد ختم کر دیا گیا ہے، سیکرٹری داخلہ

گستاخانہ مواد کیس؛ فیس بک سے 85 فیصد مواد ختم کر دیا گیا ہے، سیکرٹری داخلہ

 اسلام آباد: گستاخانہ مواد کیس کے دوران سیکرٹری داخلہ نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ فیس بک سے 85 فیصد مواد ہٹا دیا گیا ہے اور صرف 15 فیصد مواد باقی رہ گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیس بک پر گستاخانہ مواد کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں ہوئی۔ سیکرٹری داخلہ […]

صرف 5 گھنٹے میں نیویارک سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر بردار طیارہ

صرف 5 گھنٹے میں نیویارک سے اسلام آباد پہنچنے والا مسافر بردار طیارہ

ڈینور، کولوراڈو: امریکا کی نجی کمپنی ’’بوم ٹیکنالوجی‘‘ نے آواز سے دُگنی رفتار پر سفر کرنے والے مسافر بردار طیارے کا پروٹوٹائپ بنالیا ہے جس نے گزشتہ ہفتے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کرلی ہے۔ یہ کمرشل سپرسونک طیارہ آواز کے مقابلے میں 2.2 گنا زیادہ (ماک 2.2) یعنی 2334 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر […]

قصور: ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور: ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ناکے پر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے2 پولیس اہلکاروںکو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقے چک ڈیڈھا کے قریب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اسکواڈ نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور اُن کی جامعہ تلاشی شروع […]

قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ سے آ سٹریلیا پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے جمعے کو پریکٹس کی، پاکستانی کھلاڑی آ سٹریلیا کو بھی مات دینے کے لئے خاصے پر امید نظر آ رہے تھے اور بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستانی […]

جسم سے مردہ خلیے نکال کر بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کریں

جسم سے مردہ خلیے نکال کر بڑھتی عمر کے اثرات کا خاتمہ کریں

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسم سے مردہ خلیوں کو نکال دیا جائے تو اس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کیا جا سکتا ہے۔ ہالینڈ کی ایراسمس یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنسدان پیٹر کائزر کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مردہ خلیوں کے انخلاء […]

مسلسل سر جھکائے رکھنے سے گردن کی تکلیف ہو سکتی ہے، ماہرین

مسلسل سر جھکائے رکھنے سے گردن کی تکلیف ہو سکتی ہے، ماہرین

میسج کریں لیکن انداز صحیح اپنائیں، سر جھکا کر موبائل سے ٹیکسٹ کرنا صحت کے مسائل پیدا کرسکتا ہے ،اس لیے انداز بدلیں اور مشکلات سے بچیں۔ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سر جُھکا کر مسلسل میسج کرنے سے گردن پر مخالف سمت سے جو وزن پڑتا ہے ،اس کی وجہ سے گردن کے […]

کراچی: شاہ لطیف ٹاون سے 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے شخص زخمی

کراچی: شاہ لطیف ٹاون سے 3 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے شخص زخمی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون سے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ الفلاح سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ رفاہ عام سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران3 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ […]

داعش کی پاکستان، افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز، امریکا

داعش کی پاکستان، افغانستان سے بھرتی کی کوششیں تیز، امریکا

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ داعش نےپاکستان،افغانستان اور عراق سےنوجوانوں کو بھرتی کی کوششیں تیزکردیں ہیں۔ ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمر ٹوٹنے کے بعد داعش اب جنگجوؤں کی بھرتیوں کے لیےدیگرعلاقوں کا رُخ کررہی ہے۔ ان کا مزید […]

کراچی کے ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب

کراچی کے ہسپتال سے اغوا ہونیوالا بچہ بازیاب

اغوا کار خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا ، خاتون نازیہ اور اسکے شوہر نے بچے کو مبینہ طور پر خریدا تھا۔ کراچی : کراچی کے ہسپتالوں سے بچے اغوا ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا ، قطر ہسپتال اورنگی ٹاون سےاغوا ہونے والے ایک دن کے نومولود کو پولیس نے بازیاب کرا […]

اسپاٹ فکسنگ:پی سی بی ٹریبونل آج تحقیقات شروع کرے گا

اسپاٹ فکسنگ:پی سی بی ٹریبونل آج تحقیقات شروع کرے گا

اسپاٹ فکسنگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحقیقاتی ٹریبونل کی کارروائی کا آغازآج ہورہا ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔ پی سی بی کے ٹریبونل میں جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر ، سابق چیئرمین توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری شامل ہیں ۔ رکٹ بورڈ بھی معطل […]

یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات

یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات

شہر شہر قریہ قریہ یوم پاکستان کا جشن منایا جا رہا ہے، 23 مارچ کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ وطن سے اظہار محبت کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ لاہور: بہاولپور کے نور محل میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے […]

بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے بیجنگ کے تعلقات کے معاملے میں مداخلت سے بازرہے۔ چین کے آن لائن جریدے گلوبل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا اوربحرہند کو اپنی جاگیرسمجھ کردندناتا پھررہا ہے لیکن چین کو امید ہے کہ مشترکہ ترقی کے لئے […]

ہم ملکر ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے، سربراہ پاک فوج

ہم ملکر ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیوپیغام میں کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان پرخصوصی وڈیوپیغام جاری کیا۔  آرمی چیف […]

پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے، آرمی چیف

پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے کیونکہ یہ ہم سب کاپاکستان ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ23 مارچ 1940کو پاکستان بنانے کا عہد کیااور کامیاب ہوئے،آئیے پھر پاکستان کوفسادیوں سےپاک کرنے کا […]

بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال

بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال

گڈانی کنڈ کے مقام پر کوئلے سے چلنے والے حبکو کول پاور پروجیکٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آج اس تقریب میں مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں […]

ڈرامہ کوئین میرا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل

ڈرامہ کوئین میرا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل

ڈرامہ کوئین میرا کی وزیراعلیٰ پنجاب سے مالی مدد کی اپیل میرا نے مالی مدد کے لیے پنجاب حکومت کے سیکریٹری کلچر کے توسط سے شہبازشریف کو درخواست دی، فوٹو؛ فائل  لاہور: لالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے وزیراعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف سے مالی مدد کی اپیل کردی۔ اداکارہ میرا 2 سال سے اسپتال […]

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل اور سرادر اسرار اللہ زہری کی آصف علی زرداری سے ملاقات

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل اور سرادر اسرار اللہ زہری کی آصف علی زرداری سے ملاقات

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل اور سرادر اسرار اللہ زہری کی آصف علی زرداری سے ملاقات  پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے صوبے کے زخم بھرنے کے لیے ’’آغاز حقوق بلوچستان‘‘ شروع کیا ، سابق صدر پاکستانجمہوریت کی مضبوطی سے ہی صوبوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکتا ہےہماری پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان […]

پاکستان کا خشکی سے سطح آب پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا خشکی سے سطح آب پر مارکرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خشکی سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نے خشکی سے پانی میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا  اس موقع پروائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل خان ہشام بن صادق بھی […]

نماز کمرکی تکلیف دور کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے، امریکی تحقیق

نماز کمرکی تکلیف دور کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے، امریکی تحقیق

نماز کمرکی تکلیف دور کرنے میں مددگارثابت ہوتی ہے، امریکی تحقیق رکوع کرنے، سجدہ کرنے اور پیشانی زمین پر رکھنے کا عمل ایک طرح سے فزیوتھراپی کی طرح کام کرتا ہے، ماہرین، فوٹو؛ فائل واشنگٹن: ایک حالیہ مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ نماز کمر کے درد کو نہ صرف روکتی ہے بلکہ اسے دور کرنے […]

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد آج ہٹانے کا حکم اگر حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جسٹس شوکت عزیز صدیقی۔ فوٹو: فائل  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان […]