لاہور (ویب ڈیسک) بالآخر محمد مرسی بھی مر گئے یا یوں کہیں مار دیئے گئے، جس پنجرے میں انہیں بند کر کے لایا جاتا تھا۔ اسی میں بھری عدالت میں انہوں نے خطاب کیا اور راہ عدم ہو گئے، وہ مذصر کے پہلے منتخب جمہوری صدر تھے۔ اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں
نامور صحافی ایثار رانا اپنے ایک تجزیے میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔انہوں نے بہادری سے عالم اسلام کی ترجمانیٓ کی اسرائیل کو چیلنج کیا پھر انہیں اسکی سزا مل گئی۔ اس سے پہلے مصر میں انور سادات مارے گئے، کہتے ہیں معمر قذافی کے وقت لیبیا دنیا کا آسودہ ترین خوشحال معاشرہ تھا۔ قذافی کو عبرتناک انداز میں مارا گیا انکی موت کے آخری لمحات کی موبائل ویڈیو بھی بنی تاکہ اسے وائرل کر کے نشان عبرت کو مزید مستحکم کیا جائے، قذافی کی موت کے بعد آج لیبیا خانہ جنگی کا شکار ہے۔ قذافی کا اختتام بہت دہشت ناک تھا۔ویسے ہی جیسے صدام حسین کو بے بس کر کے مارا گیا اور انکی بھی آخری لمحوں کی ویڈیو بنا کر دنیا بھر کو تقسیم کی گئی۔ شاہ فیصل کو ماتھے پر گولی لگی وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، یاسر عرفات کی موت آج تک طبعی تسلیم کی جاتی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے قومی اسمبلی میں ہنری کسنجرکا خط لہرایا جس میں لکھا تھا مسٹر بھٹو!آپکو دنیا بھر نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ امریکہ نے جو کہا کر دکھایا،کہتے ہیں پھانسی سے قبل بھٹو اتنے لاغر ہو گئے تھے کہ انہیں پھانسی گھاٹ تک سٹریچر پر ڈال کر لایا گیا۔ انکی قبر میں چونا ڈالا گیا تاکہ ان کا کبھی پوسٹمارٹم نہ ہو سکے۔اسلامی کانفرنس کے تمام اہم کردار مارے گئے۔
درجنوں اوباش لڑکے گرلز کالج میں گھس گئے ، پھر وہاں کیا کیا مناظر دیکھنے کو ملے ؟ شرمناک انکشاف
امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اس بار عالمی جنگ اگر لڑی گئی تو وہ ایشیاء میں لڑی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ طے کر چکا ہے کہ وہ تیل پیدا کرنیوالے خلیجی ممالک پر ہر حال میں اپنا تسلط قائم کرے گا۔ آج عراق، مصر، لیبیا، شام، کویت، یمن سمیت تقریباً تمام عرب ممالک پر امریکہ کا غلبہ ہے اور اب کسی مسلم حکمران کی اتنی ہمت نہیں کہ امریکہ کے نیو ورلڈ آرڈر کے سامنے سر اٹھا سکے۔ امریکہ اپنے مخالفین کو بے بسی کی موت مارتا ہے تاکہ باقی عیش پسند اسلامی قیادت میں سے اگر کوئی تھوڑی سی بھی جرأت کرے تو اسے اپنا انجام دیوار پر لکھا نظر آ جائے۔ عالم اسلام پر اس وقت ایک سکتہ ہے۔ امریکہ کے خونی پنجے خلیج میں پوری طرح پیوست ہو چکے۔ یمن کے نام پر سعودی عرب اور ایران نہ چاہتے ہوئے بھی آمنے سامنے آنے پر مجبور ہیں۔ امریکہ آبنائے ہرمز میں اپنی مزید فوجیں اتار رہا ہے۔ پاکستان اس کا آخری نشانہ ہو گا۔ کیا کوئی ہے؟ کوئی ایک؟ جو کچھ کر سکے؟ عمران خان کی ولادیمر پیوٹن سے سرگوشیاں ان کے چہرے کی سنجیدگی بہت معنی خیز ہے، میرا یقین ہے اللہ پاکستان عالم اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے رہنما کی حفاظت فرمائے گا۔